جموں سری نگر قومی شاہراہ بن ٹول پلازہ کے مقام پر تصادم میں چار دہشت گرد ہلاک

جموں،19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں سری نگر قومی شاہراہ بن ٹول پلازہ نگروٹہ کے مقام پر آج صبح فورسز اور دہشت گردوں کے مابین ہوئی گولی باری کے نتیجے میں چار نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طرفین میں گولیوں کے تبادلے کے دوران دو ایس او جی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فورسسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے سری نگر کی طرف آرہی ایک گاڑی کو بن ٹول پلازا، نگروٹہ کے قریب روک کر اس کی تلاشی شروع کی اورگاڑی میں سوار دہشت گردوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔حکام کے مطابق معرکہ آرائی شروع ہوتے ہی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

معرکہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ٹرک سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشیاں شروع کی ہیں۔

#WATCH Jammu and Kashmir: An encounter is underway near Ban toll plaza in Nagrota, Jammu. Security tightened, Jammu-Srinagar National Highway closed. More details awaited.

(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/PYI1KI0ykH
— ANI (@ANI) November 19, 2020

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی اس فائرنگ میں کون دہشت گرد گروپ شامل ہے۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق کوئی مصدقہ خبر نہیں مل سکی ہے، اس لیے تفصیلات کا انتظار ہے

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…