Categories: قومی

آزادی اظہار کے علمبردار فلم ‘کشمیر فائل’ سے حیران ہیں: نریندرمودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ آزادی اظہار کے علمبردار فلم 'کشمیر فائل' کی ریلیز کے بعد حیران رہ گئے۔ ان دنوں اس فلم کا ہر طرف چرچا ہے۔وزیر اعظم نے امبیڈکر بھون میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فائل کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے علمبردار صدمے کا شکار ہیں۔ ایک سازش پورے ایکو سسٹم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ کشمیر فائل پر بات کرنے کی بجائے تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان کا مزید کہنا تھا کہ سچ کو درست شکل میں ملک کے سامنے لانا ہی ملک کی بھلائی ہے۔ لیکن، اگر کوئی سچ کو ظاہر کرنے کی جرات کرے تو لوگ اسے سمجھنے اور ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 یا 6 دنوں سے اس فلم کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔مودی نے کہا کہ ان کا موضوع یہ فلم نہیں ہے۔ لیکن، جو سچ ہے اسے صحیح شکل میں لانا ملک کی بھلائی کے لئے ضروری ہے۔ اسے کئی شکلوں میں لیا جا سکتا ہے، کچھ اسے پسند کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔ حیرت ہے کہ جو سچ حقائق کی بنیاد پر سامنے لایا جا رہا ہے، اسے دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ فلم پسند نہیں ہے تو اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے، وہ دوسری فلم بنالے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ فلم کشمیر فائل کشمیری پنڈتوں کو وادی سے بے دخل کرنے اور اس دوران ہونے والے تشدد کے واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago