Urdu News

آزادی اظہار کے علمبردار فلم ‘کشمیر فائل’ سے حیران ہیں: نریندرمودی

آزادی اظہار کے علمبردار فلم 'کشمیر فائل' سے حیران ہیں: نریندرمودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ آزادی اظہار کے علمبردار فلم 'کشمیر فائل' کی ریلیز کے بعد حیران رہ گئے۔ ان دنوں اس فلم کا ہر طرف چرچا ہے۔وزیر اعظم نے امبیڈکر بھون میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فائل کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے علمبردار صدمے کا شکار ہیں۔ ایک سازش پورے ایکو سسٹم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ کشمیر فائل پر بات کرنے کی بجائے تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سچ کو درست شکل میں ملک کے سامنے لانا ہی ملک کی بھلائی ہے۔ لیکن، اگر کوئی سچ کو ظاہر کرنے کی جرات کرے تو لوگ اسے سمجھنے اور ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 یا 6 دنوں سے اس فلم کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔مودی نے کہا کہ ان کا موضوع یہ فلم نہیں ہے۔ لیکن، جو سچ ہے اسے صحیح شکل میں لانا ملک کی بھلائی کے لئے ضروری ہے۔ اسے کئی شکلوں میں لیا جا سکتا ہے، کچھ اسے پسند کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔ حیرت ہے کہ جو سچ حقائق کی بنیاد پر سامنے لایا جا رہا ہے، اسے دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ فلم پسند نہیں ہے تو اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے، وہ دوسری فلم بنالے۔

قابل ذکر ہے کہ فلم کشمیر فائل کشمیری پنڈتوں کو وادی سے بے دخل کرنے اور اس دوران ہونے والے تشدد کے واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔

Recommended