بھارت کی دوستی کسی تیسرے کے خلاف نہیں: وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت جب کسی سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تو وہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہوتا اور بھارت جب طاقتور ہوتا ہے تو وہ کسی کو ستاتا نہیں ہے۔ بھارت جب اپنی ترقیاتی سفر کی بلندی پر پہنچتا ہے تو وہ کسی دیگر ملک کو مجبور نہیں کرتا۔ کورونا وباءکے درمیان ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75ویں سیشن کوویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کے لوگ یو این کے ریفارمس کو لے کر جو پروسیس چل رہا ہے ، اس کے پورا ہونے کا طویل عرصہ سے انتظار کررہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ فکرمند ہیں کہ کیا یہ پروسیس کبھی انڈلوجیکل تک پہنچ پائے گا۔ کب تک ہندوستان کو اقوام متحدہ کے میکنگ ڈسکیشن اسٹریکچرس سے الگ رکھا جائے گا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اگلے سال جنوری سے ہندوستان سیکورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بھی اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔ ہندوستان ہمیشہ امن ، تحفظ اور خوشحالی کی حمایت میں بولے گا۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ کہنے کو تو تیسری عالمی جنگ نہیں ہوئی ، لیکن اس بات کو خارج نہیں کرسکتے ہیں کہ کئی جنگیں ہوئیں اور کئی خانہ جنگی بھی ہوئیں۔ کتنے ہی دہشت گردانہ حملوں میں خون کی ندیاں بہتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جنگوں اور حملوں میں جو مارے گئے وہ ہماری آپ کی طرح ہی انسان تھے۔ لاکھوں معصوم بچے ، جنہیں دنیا پر چھا جانا تھا ، وہ دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ اس وقت اور آج بھی ، اقوام متحدہ کی کوششیں کیا کافی تھیں ؟وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان جب کسی سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تو وہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہوتا۔ ہندوستان جب ترقی کی ساجھیداری مضبوط کرتا ہے تو اس کے پیچھے کسی ساتھی ملک کو مجبور کرنے کی سوچ نہیں ہوتی۔ ہم اپنی ترقی کے سفر سے حاصل ہوئے تجربات شیئر کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…