Categories: قومی

کاشی سے وزیر اعظم مودی نے یوپی انتخابات مہم کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں قریب پانچ گھنٹے 15 منٹ گزارے۔ اس دوران انہوں نے 1583 کروڑ روپئے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا جس میں رودراکش کنونشن سنٹر بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا۔ اس خطاب کو سیاسی تجزیہ نگار یوپی کے اسمبلی انتخابی مہم کے آغاز کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر گزشتہ دنوں ملک بھر میں جاری سیاسی بحث و قیاس آرائیوں کی وزیر اعظم مودی نے اسے آج کھلے پلیٹ فارم سے لگام لگا دی۔ اگرچہ پارٹی قیادت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ یوپی کے اگلے اسمبلی انتخابات یوگی کی قیادت میں لڑے جائیں گے، لیکن وزیر اعظم مودی نے آج یوگی کی تعریف میں جو الفاظ کہے وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیے ایک بہت بڑا پیغام ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کورونا دور میں بھی وزیراعلیٰ یوگی اور ان کی حکومت حیرت انگیز کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یوگی کو ایک بہت ہی طاقتور اور محنتی وزیراعلیٰ کے طور پر پیش کیا اور کہا یہ دن رات کام کرتے ہیں۔ اس دوران کسی پارٹی کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ  2014 سے ہماری مرکزمیں حکومت ہے، لیکن جو اسکیمیں اور پروجیکٹس اترپردیش یا وارانسی کو 2017 میں بھیجے گئے، وہ لکھنؤ ہی میں رک گئے۔

دراصل آج ہی کے دن ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی نے پنچایت انتخابات میں بدعنوانی اور دھاندلی کے الزامات کے خلاف ریاست گیر مظاہرہ کیا۔ یہاں تک کہ وارانسی میں جب وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقے کو ترقیاتی منصوبے دے رہے تھے، ایس پی کا مظاہرہ ضلع کی مختلف تحصیلوں میں جاری تھا۔ ایسی صورت حال میں وزیر اعظم مودی نے وقت کی نبض کو محسوس کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

مودی نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی 2017 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بہت محنت کر رہے ہیں۔ وارانسی بھی آتے رہتے ہیں، لوگ یہ دیکھتے ہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ریاست کے ہر ضلع میں جاتے ہیں اور پوری توانائی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو کرواتے ہیں۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے یوپی تیزی سے جدید یوپی بننے کی جانب گامزن ہے۔

مودی نے کہا وارانسی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے پورے پوروانچل کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگی کی قیادت میں یوپی میں ترقی کا پہیا بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی نے یوگی کے کورونا مینجمنٹ کی بھی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ جانچ اور ویکسی نیشن کا کام یوپی میں ہی ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی خود ہر کام کی نگرانی کرتے ہیں۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کی ترقی اور امن و امان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے دنیا کے بڑے سرمایہ کار آج یوپی کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی آج صبح 10.30 بجے وارانسی کے بابت پور ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی نے انکا استقبال کیا۔ مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد وہ سہ پہر 3.45 بجے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago