Categories: قومی

آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں حبیب الرحمٰن کو 10 دن کی پولیس تحویل میں بھیجا گیا

دوسرے  ملزم فوج میں نائک پرمجیت کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

دہلی کی تیس ہزاری  عدالت نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں حبیب الرحمن عرف حبیب خان کو 10 روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اسے راجستھان کے پوکھران سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس دوسرے ملزم آرمی میں  نائک پرم جیت کو کل   عدالت میں پیش کرے گی۔ کرائم برانچ نے حبیب الرحمن عرف حبیب خان کو پوکھر ن سے گرفتار کیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس کے پاس سے فوج سے متعلق حساس دستاویزات اور نقشے برآمد کرلئے ہیں۔

نائک پرم جیت کو حبیب خان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر  گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ پوکھر ن ہی میں تعینات تھے۔ فی الحال اس کی پوسٹنگ آگرہ میں تھی۔ حبیب خان کا پوکھر ن کے فوجی علاقے میں سبزیوں کی فراہمی کا  ٹھیکہ تھا۔ دونوں کی دوستی اسی دوران ہوئی۔

دہلی پولیس کے مطابق، دونوں فوج سے متعلق انٹیلی جنس لیک کررہے تھے۔ حبیب خان واٹس ایپ کے ذریعے پاکستان میں مقیم آئی ایس آئی کے ماسٹرس  کو خفیہ معلومات بھیجتے تھے۔ اس کے لواحقین سندھ، پاکستان میں رہتے ہیں۔

وہ ان سے ملنے دو سال قبل پاکستان گیا تھا۔ اس دوران ان کا آئی ایس آئی سے رابطہ ہوا اور جب وہ ہندوستان واپس آیا تو اس  نے آئی ایس آئی کے لئے کام کرنا شروع کردیا۔

حبیب خان نے پیسوں کی لالچ میں فوج کے نائک کو انٹیلی جنس لیک کرنے پر راضی کیا۔ انٹیلی جنس فراہم کرنے کے لئے حبیب خان اور نائک کو حوالہ کے ذریعے ادائیگی کی گئی۔ پولیس نے دونوں کے ناموں پر متعدد بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ نائک کو ابھی تک معلومات لیک کرنے پر 9 لاکھ روپے مل چکے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago