Urdu News

میگھالیہ،ناگالینڈ اور تریپورہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے 2023 کا عام انتخاب

شمال مشرقی علاقوں میں حکومت کے اخراجات

میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے 2023 کا عام انتخاب

الیکشن کمیشن نے  میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے. عام انتخابات کی تاریخیں طے کر دی ہیں۔ کمیشن نے یہ فیصلہ ان ریاستوں کے

موسمیاتی حالات، اکیڈمک کیلنڈر، بورڈ کے امتحانات، بڑے تہوار، ان ریاستوں میں قانون اور نظم و نسق کی موجودہ حالت، مرکزی مسلح پولیس دستوں کی دستیابی، مسلح دستوں کی آمد و رفت، نقل و حمل اور وقت پر تعیناتی کے لیے ضروری وقت جیسے. تمام پہلوؤں اور دیگر متعلقہ زمینی حالات کا جائزہ لینے  کے بعد کیا ہے۔

کمیشن نے، تمام متعلقہ پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کے بعد میگھالیہ، ناگالینڈ اور. تریپورہ کی ریاستوں کے عزت مآب گورنروں کو یہ تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے. کہ

  وہ  عوامی نمائندگی کے قانون، 1951 کے متعلقہ التزامات کے تحت عام انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کریں۔

تریپورہ کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخاب کا شیڈول

انتخاب سے متعلق ایونٹس

تریپورہ

(تمام 60 اسمبلی حلقے)

گزٹ نوٹیفکیشن  جاری کرنے کی تاریخ

21 جنوری، 2023

(ہفتہ)

پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ

30 جنوری، 2023

(پیر)

پرچہ نامزدگی کو چھانٹنے کی تاریخ

31 جنوری، 2023

(منگل)

امیدوار کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

2 فروری، 2023

(جمعرات)

ووٹ ڈالنے کی تاریخ

16 فروری، 2023

(جمعرات)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

2 مارچ، 2023

(جمعرات)

وہ تاریخ جس سے پہلے انتخاب ختم ہو جانا چاہیے

4 مارچ، 2023

(ہفتہ)

 

میگھالیہ اور ناگالینڈ کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخاب کا شیڈول

انتخاب سے متعلق ایونٹس

میگھالیہ اور ناگالینڈ

(دونوں ریاستوں کے تمام 60 اسمبلی حلقے)

گزٹ نوٹیفکیشن  جاری کرنے کی تاریخ

31 جنوری، 2023

(منگل)

پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ

7 فروری، 2023

(منگل)

پرچہ نامزدگی کو چھانٹنے کی تاریخ

8 فروری، 2023

(بدھ)

امیدوار کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

10 فروری، 2023

(جمعہ)

ووٹ ڈالنے کی تاریخ

27 فروری، 2023

(پیر)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

2 مارچ، 2023

(جمعرات)

وہ تاریخ جس سے پہلے انتخاب ختم ہو جانا چاہیے

4 مارچ، 2023

(ہفتہ)

*****

Recommended