Categories: قومی

چینی فوجیوں سے لڑے تھے رسول گلوان ، جن کے نام پر ہے گلوان گھاٹی

چین اور بھارت  کے درمیان تنازعہ کے دوران ایک شخص کا نام ابھر کر سامنے آیا ہے وہ نام ہے غلام رسول گلوان کا جن کےنام پر اس گھاٹی کا نام گلو گھاٹی رکھا گیاب ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ ایک مسافر لیہہ کے علاقے میں پھنس گیا تھا اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں سوجھ رہا تھا۔ ایسے میں ایک چودہ سالہ نوعمر بچے نے ایک ندی سے ہوتے ہوئے راستہ سجھایا اور مسافر کو باہر نکالا۔

 

 

وہ مسافر اس نو عمر لڑکے کی سوجھ بوجھ سے بہت متاثر ہوا ۔ اور اس نے اس ندی کا نام اس نو عمر لڑکے غلام رسول گلوان کے نام پر گلوان ندی رکھا ۔ پھر اس کے آس پاس کی گھاٹی گلوان گھاٹی کےنام سے مشہور ہو گئی۔ اپنی کم عمری سےہی غلام رسول گلوان نے انگلینڈ، اٹلی، آیرلینڈ، اور امریکا کے مشہور کھوجی مسافروں کے ساتھ کھوجی سفر کی رہنمائی کیا تھا۔ ایک لگبھگ ختم ہو چکےقبایلی طبقے سے تعلق رکھنے والے غلام رسول گلوان کی کہانی دلچسپیوں سے بھرا ہوا ہے۔

 

چینی فوجی تب بھی ہندوستانی سرحد میں گھس کر مار پیٹ کرتے رہتے تھے۔ ایک بار کا واقعہ ہے کہ غلام رسول گلوان شام کو لوٹ کر جب اپنے فوجی کیمپ میں آے تو معلوم ہوا کہ کچھ چینی فوجیوں نے میجر اور ہیڈ مین کے ساتھ مار پیٹ کی ہے ۔ غلام رسول گلوان کو بہت غصّہ آیا، انھوں نے واپنے ساتھی کلام اور رمضان کو لے کر چینی فوجیوں کی جم کر دھلای کر دی۔ یہاں تک کہ وہ آ کر میجر صاحب سے معافی مانگنے لگے۔

 
<h4>غلام رسول گلوان فوراً وہاں پہنچے</h4>
دوسرے دن ان کے ساتھی کلام نے آ کر بتایا کہ بازار میں چینی ہمارے لوگوں کو پیٹ رہے ہیں ۔ غلام رسول گلوان فوراً وہاں پہنچے تو دیکھا کہ پورا بازار چینی فوجیوں سے بھرا پڑا ہے اور وہ ہندستانی لوگوں کو مار رہے ہیں ۔ غلام رسول گلوان فوراً لڑائی میں کود پڑے۔ چینی فوجیوں نے ان کا ڈنڈا توڑ دیا۔ ان پر بری طرح حملہ کیا ۔ غلام رسول گلوان زمین پر گر پڑے۔ چینی فوجی انھیں مرا ہوا سمجھ کر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
رسول گلوان نے ایک صوفی بزرگ کے کہنے پر اپنے نام میں پہلے غلام لفظ جوڑ لیا۔.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago