Categories: قومی

بحر ہند کے علاقے میں سمندری طاقت کا عالمی اور علاقائی توازن تیزی سے تبدیل ہوا ہے: گھورمڈے

آئی او آر کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے بحریہ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کوشاں

نئی دہلی، 17 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی بحریہ کے نائب سربراہ، وائس ایڈمرل ایس این گھورمڈے نے کہا ہے کہ بحر ہند کے علاقے(IOR) میں سمندری طاقت کا عالمی اور علاقائی توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ ہماری فورس کا پیمانہ بڑھتا رہے۔

وائس ایڈمرل منگل کو نئی دہلی میں پراجیکٹ 15 بی کے پہلے جہازوشاکھاپٹنم اورکلوری کلاس کی چوتھی پن ڈبی ویلا کی کمیشننگ سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ 'وشاکھاپٹنم' جہاز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 21 نومبر کو  اور آبدوز ' ویلا ' بحریہ کے سربراہ کرمبیر سنگھ  25نومبر کو نیوی میں شامل کریں گے، نیوی یہاں۔ دونوں پلیٹ فارمزMazagonمزگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ ممبئی میں بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن، ہندوستانی بحریہ کی اندرون ملک ڈیزائن تنظیم، 57 سال سے زیادہ عرصے سے چھوٹے بحری جہازوں سے لے کر ہوائی جہاز تک دیسی ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔ اب تک ان تنظیموں کے ڈیزائن پر 90 سے زائد جہاز بنائے جا چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل گھورماڈے نے کہا کہ ' وشاکھاپٹنم ' اور ' ویلا ' کی کمیشننگ پیچیدہ جنگی پلیٹ فارم بنانے کی مقامی صلاحیت کو ظاہر کرنے والے اہم سنگ میل ہیں۔ یہ بحری جہاز ہماری صلاحیت اور جنگی طاقت میں اضافہ کریں گے تاکہ پانی کے اندر اور باہر دونوں خطرات سے نمٹاجاسکے۔ ان دو پلیٹ فارمز کی تعمیر نے،  جنگی جہاز، آبدوز کے ڈیزائن اور تعمیر کے میدان میں ہندوستان کی ' خود انحصاری ' کو مزید مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 39 بحری جہاز اور آبدوزیں مختلف ہندوستانی شپ یارڈز میں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ پروجیکٹ کا نام 15 بی چار جہازوں کا نام ملک کے بڑے شہروں وشاکھاپٹنم، مورموگاو، امپھال اور سورت کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کلاس کا دوسرا جنگی جہاز اگلے سال، تیسرا 2024 میں اور چوتھا 2025 میں دستیاب ہوگا۔ پہلے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر وشاکھاپٹنم کی لمبائی 163 میٹر، چوڑائی 17 میٹر اور وزن 7,400 ٹن ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 ناٹیکل میل تک جا سکتی ہے۔ یہ دشمن کے ریڈار سے بچ کر ہر قسم کے حملے کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم ڈسٹرائر کئی بڑے دیسی ہتھیاروں سے لیس ہے جس میں دیسی میڈیم رینج کی سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم، برہموس سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل، ایل اینڈ ٹی کے ٹارپیڈو ٹیوب اور لانچرز، سپر گن ماونٹس شامل ہیں۔ اس منصوبے میں 75 فیصد دیسی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ بحریہ میں وشاکھاپٹنم اور ویلا کی شمولیت نہ صرف ہماری دفاعی تیاریوں میں اضافہ کرے گا، بلکہ 1971 کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کوہماری شائستہ خراج تحسین بھی ہے۔ بھارت نے گزشتہ پچیس برسوں سے اپنی آبدوزیں بنانے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago