Categories: قومی

گوا اچھی حکمرانی، فی کس آمدنی میں سرفہرست: پی ایم مودی

اتوار کو گوا لبریشن ڈے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گوا گڈ گورننس، سیاحت اور فی کس آمدنی سمیت تمام شعبوں میں ملک میں سرفہرست ہے۔

گوا لبریشن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گوا نے گزشتہ 60 سالوں میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نے انسداد کورونا ویکسینیشن اور آدھار رجسٹریشن کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی دیگر ریاستوں میں کسی بھی اسکیم کو لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہوتی ہے، تب تک گوا اسے ایک شکل دے چکاہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گوا کی ترقی کے لیے نئے قدم اٹھا رہی ہے۔

وہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں منعقدہ گوا لبریشن ڈے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اپنے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں ان کامیابیوں اور گوا کی نئی شناخت کو مضبوط ہوتے دیکھتا ہوں تو اپنے  ساتھی منوہر پاریکر یاد آتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف گوا کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا بلکہ گوا کی صلاحیت کو بھی وسعت دی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گوا کے لوگ کتنے ایماندار ہیں، کتنے باصلاحیت اور محنتی ہیں، منوہر کے اندر گوا کا کردار نظرآتا تھا۔ ہم نے ان کی زندگی میں یہ دیکھا کہ کس طرح کوئی شخص اپنی آخری سانس تک اپنی ریاست اور اپنے لوگوں کے لیے وقف رہ سکتا ہے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے 'آپریشن وجے' کے آزادی پسندوں اور جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے وزیر اعظم کو ایک 'میگھ دوت پوسٹ کارڈ' پیش کیا جس میں گوا کی آزادی کی جنگ کے دوران مختلف واقعات کی تصاویر کا کولیج دکھایا گیا ہے۔

پروگرام میں وزیر اعظم نے بہترین پنچایت، میونسپلٹی، سویم پورنا متروں اور سویم پورنا گوا پروگرام کے استفادہ کنندگان کو نوازا۔ اس دوران انہوں نے 650 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔’پریشن وجے ' کے طورپر منعقد کی جاتی ہے، جسے ہندوستانی مسلح افواج نے گوا کو پرتگالی راج سے آزاد کرانے کے لیے شروع کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago