نئی دہلی، 28 فروری
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پوسٹ بجٹ ویبینار میں کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کا اعتماد جیت رہی ہے، جس کے سبب عوام حکومت کو رکاوٹ نہیں بلکہ اے رفتار دینے والا سمجھ رہی ہے۔وزیر اعظم آج “ایز آف لیونگ یوزنگ ٹیکنالوجی” کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے شہریوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔ حکومت کے ہر بجٹ میں شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی سمت میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی رابطے کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد پسماندہ اور محروم لوگوں تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے۔ اس کے نتیجے میں اب لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں بلکہ ایک عمل انگیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں حکومت کی ترجیحات میں بہت تضاد تھا۔ سماج کا ایک طبقہ چاہتا تھا کہ ان کی زندگی کے ہر قدم پر حکومت کا اثر ہو یعنی حکومت ان کے لیے کچھ نہ کچھ کرے۔ اس وقت کی حکومت نے اس طبقے کو محرومی کا ہی احساس کرایا۔
اس دوران وزیر اعظم نے حالیہ برسوں کے تکنیکی پہلوؤں کا ذکر کیا جن کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو سہل بنایا گیا ہے۔ اس میں کوون ایپ، ایک ملک ایک راشن کارڈ جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس کے پورے عمل کو فیس لیس کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج حکومت ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کا اعتماد جیت رہی ہے۔ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر سزا دینے کی تجویزکو ختم کررہی ہے اور چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے گارنٹر کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں حکومت کی کوششوں سے اب صورتحالمیں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ غریبوں کی زندگی کی ایز آف لیونگ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…