Urdu News

حکومت ہند نے ناگا لینڈ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل (کے) نکی گروپ کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کیا

امور داخلہ کے مرکزی وزیر اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ

 نئی دہلی،  9 ستمبر 2021،    وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے ’شورش سے پاک  اور خوشحال شمال مشرق‘ کے  وژن  کو پورا کرنے کے لئے  اور  امور  داخلہ  کے مرکزی وزیر اور  امداد باہمی کے  وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں ناگا امن کے عمل کو  واضح فروغ دینے کے لئے  حکومت ہند نے  ناگا لینڈ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل  (کے) نکی گروپ کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے۔ ایک سال کی مدت کے لئے  کیا جانے والا یہ معاہدہ 8 ستمبر 2021 سے نافذ ہوگا اور اس گروپ کے 200 سے زیادہ کیڈر  83 ہتھیاروں کے ساتھ امن کے عمل میں شریک ہوں گے۔ جنگ بندی معاہدہ اور  متفقہ جنگ بندی  گراؤنڈ رولز  پر  8 ستمبر 2021 کو دستخط کئے گئے۔ حکومت ہند نے این ایس سی این (آئی ایم) کے ساتھ پہلے ہی  ایک فریم ورک معاہدے اور دیگر ناگا گروپوں یعنی این ایس سی این (این کے)، این ایس سی این (آر) اور این ایس سی این (کے)۔ کھانگو کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر پر دستخط کئے ہیں۔

اس سے قبل حکومت ہند نے  این ایل ایف ٹی (ایس ڈی) کے ساتھ معاہدے پر  اگست 2019 میں دستخط کئے تھے جس کے نتیجے میں  تریپورہ میں  44 ہتھیاروں کے ساتھ 88 کیڈرز معاشرے کے قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے۔ جنوری 2020 میں بوڈو معاہدے پر دستخط کئے جانے سے  این ڈی ایف ڈی  کے تمام گروپوں کے ساتھ  شورش پسند گروپوں کے  2250 سے زیادہ کیڈرز نے  آسام میں بڑی مقدار میں گولہ بارود اور 423 ہتھیاروں کے  ساتھ خود سپردگی کی تھی اور قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے۔ 23 فروری 2021 کو  آسام کے  کئی انڈر گراؤنڈ کاربی گروپوں کے 1040 لیڈروں / کیڈرز نے  338 ہتھیاروں کے ساتھ  خودسپردگی کی تھی اس کے بعد 4 ستمبر 2021 کو کاربی آنگلونگ معاہدے پر دستخط ہوئے۔

Recommended