Categories: قومی

حکومت ہند ریاستوں اوریونین ٹیریٹوری کو اعتماد میں لے کراثرپذیراصلاحات کا نفاذ کررہی ہے: نررملا سیتارمن

نئی دہلی، 30 جون

آندھراپردیش، ہریانہ، گجرات، کرناٹک، پنجاب، تمل ناڈو اور تلنگانہ   کاروباری اصلاحی منصوبہ کے نفاذ کی بنیاد پر مبنی   سرفہرست فاتحین ہیں۔ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش،  اوڈیشہ،  اتراکھنڈ،  اور اترپردیش   کو  فاتحین کے  زمرے میں شامل کیاگیا ہے۔  جبکہ آسام ،چندی گڑھ، گوا ، جھارکھنڈ،کیرالہ ، راجستھان  اور مغربی بنگال کو توقعاتی زمرے میں رکھا گیا ہے ۔انڈومان نکو بار  ،بہار، چندی گڑھ، دمن اور دیو ، دادر اور ناگر حویلی   ، دہلی ،جموں و کشمیر، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ کو ابھرتے ہوئے  کاروباری ماحولیاتی نظام کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی  مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن  نے  آج نئی دہلی میں بی آر اے پی مشق  کے پانچویں ایڈیشن کاروباری اصلاحاتی عملی منصوبہ (بی آر اے پی)2020  کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی تشخیص  کا اعلان کیا ہے۔  یہ اعلانات    کامرس، اور صنعت ،امور صارفین، خوراک او ر سرکاری نظام تقسیم  اور ٹیکسٹائل  کے مرکزی وزیر   جناب پیوئش گوئل ،  ڈی پی آئی آئی ٹی  کے سکریٹری جناب انوراگ جین اور ریاست  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ  کے سینئر سرکاری افسران    کی باوقارموموجودگی میں  کئے گئے۔تشخیصی رپورٹ کے اجرا کے بعد پروگرام سے  خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نےکہا کہ   اصلاحات کی نوعیت   نے  1991 کے بعد سے  اہم  تبدیلیاں لائی ہیں۔   اصلاحات اثر پذیر  اصلاحات میں تبدیل ہورہے ہیں۔   1991 کے اصلاحات جو ہمیں نفاذ کے لئے فراہم کئے گئے تھےوہ اب   جبری نہیں  ہیں۔

ان اصلاحات کے  مقاصد یہ دیکھنے کے لیے ہیں کہ نظام میں کس طرح کی بہتری آئے گی اور ہم لوگوں کےلئے  بہتر زندگی کو کس طرح یقینی بنائیں گی۔  وزیر خزانہ نے کہا کہ  کسی بھی اصلاحات کے نفاذ کے لئے حکومت  اور صنعتوں کی رضامندی بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے سالوں سے کاروباری اصلاحی  عملی منصوبے کے  تحت نفاذ کے  تشخیصی فریم ورک میں تبدیلی لانے کی ستائش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نےکہا کہ  تشخیص میں کثیر لسانی  شکل میں سو فی صد شواہد پر مبنی آرا کو  شامل کیاگیا ہے۔   انہوں نے کہاکہ بی آر اے پی  مشق کا مقصد ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں سے  سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینا ہے اوردنیا بھر میں  سب سے بہترین  اور پسندیدہ  سرمایہ کاری کے مقام کے طور پر ہندوستان کو  آگے لے جانے کے متحدہ مقصد کے ساتھ ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

جب وزیراعظم نے 2014 میں کاروبار کرنے میں آسانی میں بہتری لانے پر زور دیا تھا تو ان  کا  سب سے اہم زور  شعبوں کی ترقی  پر تھا جب کہ ہم  اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کام کررہے ہیں۔  ہمیں اسے حاصل کرنے کے لئے   ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں سمیت تمام  شراکت داروں کو شامل کرنا ہوگا تا کہ  لوگ حقیقی معنوں میں  اپنے ماحولیاتی نظام میں فرق اور تبدیلی کو محسوس کرسکیں   جس سے زندگی گزارنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago