قومی

مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں

حکومت نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رواں سال سمیت گزشتہ تین سالوں (2023-2020) کے دوران 122 افسران کو ضابطہ 56(جے) کے تحت لازمی ریٹائرمنٹ دی گئی ہے

حکومت نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے، سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رواں سال سمیت گزشتہ تین سالوں (2023-2020) کے دوران 122 افسران کو ضابطہ 56(جے) کے تحت لازمی ریٹائرمنٹ دی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف وزارتوں/محکموں/کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹیز (سی سی اے) کے ذریعہ فراہم کردہ پروبٹی پورٹل پر (30.06.2023 تک) دستیاب تازہ ترین معلومات/ڈیٹا کے مطابق تفصیلات بتائیں، افسران کے خلاف بنیادی ضابطہ (ایف آر)- 56 (جے)/ اسی طرح کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا، ایف آر 56 (جے)/اسی طرح کی دفعات کے تحت نظرثانی کے عمل کا مقصد کارکردگی کو بہتر کرنا اور انتظامی مشینری کو مضبوط بنانا ہے۔ حکومت ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ زور دینے، ای-آفس کے بہتر استعمال، قواعد کو آسان بنانے، وقتاً فوقتاً کیڈر کی تنظیم نو اور انتظامیہ کو مضبوط بنانے اور نظم و نسق میں کام کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بے کار قوانین کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

———————–

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago