تعلیم

شانتی پرساد جین کالج میں بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ منائی گئی

موجودہ نسل کو ہرحالت میں ملک و قوم کی آزادی کی حفاظت کرنی ہے: پروفیسر نوین کمار

 تحریکِ آزادیِ ہند کی تاریخ میں بہار کا اہم رول ہے:  ڈاکٹرعلاء الدین عزیزی

پوسٹ گریجویٹ شعبۂ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر محمد علاء الدین انصاری عزیزی کی صدارت و نظامت میں شعبۂ علم سیاسیات میں تاریخی اگست انقلاب کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح کالج کے نئے مستقل پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر)نوین کمار نے کیا جس میں شعبۂ سیاسیات کے گیسٹ ٹیچر ڈاکٹر رنجے کمار ریڈی و ڈاکٹر ابھیشیک رنجن کے ساتھ ساتھ انگریزی ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر راجیش سنہا و مس کلیانی، صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر محمد انعام الحق ڈپارٹمنٹ آف فلاسفی کے صدر ڈاکٹر سودیش کمار،ڈاکٹر سْمن کماری و ستیش کمار، شعبۂ ہندی کے پروفیسراورمشہور بھوجپوری داں ڈاکٹرراجندر پرساد سنگھ  شعبۂ تاریخ کے ڈاکٹر سنجے کمار و ڈاکٹر سنگیتا کشواہا ،اکاؤنٹ سیکشن کے شکیل اختر،محمد جنید و روہت رنجن ،کچھمن اور طلبہ و طالبات وغیرہ کی سرگرم شمولیت رہی۔

متذکرہ موقع پر پرنسپل پروفیسر نوین کمار نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اگست کی تاریخ ہمارے بھارت کے تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جانے والا دن ہے جس دن ہمارے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مسلمہ و متاثر کن قیادت میں انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک کی صدا ذی شان اور فلک شگاف نعرہ پورے بھارت میں گونجا اورلگنے لگا کہ اب اور زیادہ دنوں تک انگریزاس ملک میں حکمرانی نہیں کر سکتے ہیں اور آزادی کی صبح عنقریب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کی موجودہ نسل کو ہر حالت میں ملک و قوم کی آزادی کی حفاظت کرنی ہے اور اپنے جانباز مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے خدمتِ وطن کے تئیں خود کو نچھاور کرنا ہے ۔

اپنی صدارتی تقریر میں پروگرام کے آرگنائزروصدرِ شعبہ ڈاکٹر علاء الدین عزیزی نے کہا کہ تحریکِ آزادیِ ہند کی تاریخ اوراگست ریوولوشن میں صوبۂ بہاراورشاہ آباد ضلع کا گراں قدر کنٹریبیوشن رہا ہے۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے سامنے آزادی کے دیوانوں اور سہسرام میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے گاندھی اسمارک پر تحریر سر فروشوں و شہیدوں کے نام زندہ وجاوید ثبوت ہیں۔

مذکورہ موقع پر ڈاکٹر راجیش سنہا ، ڈاکٹر رنجے ریڈی، ڈاکٹر ابھیشیک رنجن،ڈاکٹر سنجے،ڈاکٹر شریمتی سْمن وغیرہ نے بھی اپنا اپنا اظہارِ خیال کیا اور ملک کے مایہ ناز آزادیِ ہند کے مستانوں و شہیدوں کے تئیں اظہارِ تشکر کیا اور صدایے تحسین بلند کی ۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago