Categories: قومی

حکومت اگنی پتھ اسکیم واپس نہیں لے گی: اجیت ڈوبھال

قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے حکومت کی دفاعی شعبہ میں تقرری سے متعلق اگنی پتھ اسکیم کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم واپس نہیں ہوگی۔ ڈوبھال نے ایک خبر رساں ایجنسی کو دیئے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ اگنی پتھ منصوبہ کو کسی بھی صورت واپس نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم کل کر رہے تھے، اگر وہی مستقبل میں بھی کرتے رہے تو ہم محفوظ رہیں گے یہ ضروری نہیں۔ اگر ہمیں کل کی تیاری کرنی ہے تو ہمیں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ضروری اس لئے تھا کیونکہ ہندوستان میں، ہندوستان کے چاروں طرف ماحول بدل رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں بنی AK-203کے ساتھ نئی اسالٹ رائفل کو فوج میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے اچھی اسالٹ رائفل ہے۔ فوجی سازوسامان میں بہت ترقی ہو رہی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں اسٹرکچلرل سدھار بہت سارے ہوئے ہیں۔ 25 سال سے CDSکا موضوع پڑا ہوا تھا۔ سیاسی خواہش کی کمی کی وجہ سے اس کو عمل میں نہیں لایا جاسکا تھا۔ آج ہماری دفاعی ایجنسی کی اپنی اسپیس کی آزاد ایجنسی ہے۔ ریجمنٹ کے اصولوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی، جو ریجمنٹ ہیں وہ رہیں گی۔ اکیلے اگنی ویر پوری آرمی کبھی نہیں ہوں گے، اگنی ویر صرف پہلے 4 سال میں بھرتی کئے گئے جوان ہوں گے۔ باقی فوج کا بڑا حصہ تجربہ کار لوگوں کا ہوگا۔

جو اگنی ویر مستقل ہوں گے (4 سال بعد) انہیں قریبی ٹریننگ دی جائے گی۔ اجیت ڈوبھال نے انٹرویو میں کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ فوج میں تبدیلی ضروری ہے۔ اسے ایک نظریے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگنی پتھ اپنے آپ میں ایک اسٹینڈ الون اسکیم نہیں ہے۔اس کے علاوہ اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہرہ پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ ملزم کی پہچان کی گئی۔ مناسب جانچ کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون سی طاقت تھی۔ اس کی پوری طرح سے جانچ ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پورا جنگ ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ ہم رابطے کے بغیر جنگ کی طرف جارہے ہیں اور وہ بھی نادیدہ دشمن کے خلاف جنگ کی طرف بھی جا رہے ہیں۔ تکنیک تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اگر ہمیں کل کی تیاری کرنی ہے، تو ہمیں بدلنا ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago