Categories: قومی

این ڈی اے نے دروپدی مرمو کو اپنا صدارتی امیدوار قراردیا

بی جے پی صدر نڈا نے اعلان کیا

قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مرمو کو صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

پارٹی صدر جے پی نڈا نے منگل کے روز بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود اور راج ناتھ سنگھ نے کانگریس قیادت کے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے اتحادیوں سے بات چیت کی لیکن اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ یو پی اے نے آج اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیاہے۔ نڈا نے کہا کہ یو پی اے کے اعلان کے بعد این ڈی اے  کی حلیف جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی گئی اور بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ میں 20 ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نڈا نے کہا کہ اس بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اس عہدے کے لیے شمال مشرقی علاقے سے کسی قبائلی سماج  کے شخص کا انتخاب کیا جائے۔ آج تک قبائلی معاشرے کی کسی خاتون کو اس عہدے پر نہیں فائزکیاگیاہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے دروپدی مرمو کے نام پر اتفاق کیا گیا۔مرمو پیشے سے استاد بھی رہ چکی  ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جھارکھنڈ کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔

دروپدی مرمو کا ردعمل

صدارتی عہدے کے لیے این ڈی اے کی امیدوار قرار دیئے جانے کے بعد دروپدی مرمونے کہا کہ بی جے پی میرے نام کا صدر کے عہدے کے لئے اعلان کرے گی، اس کا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا۔ ٹیلی ویژن پر اپنا نام سن کر میں حیران رہ گئی اور مجھے کافی خوشی ہوئی۔ ایک قبائلی خاتون کو صدارتی عہدے کا امیدواربناکر بی جے پی نے اپنی پالیسی واضح کی ہے۔ بی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی پالیسی میں یقین رکھتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ موجودہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی بھرنے کا عمل جاری ہے۔ 29 جون نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو اپوزیشن پارٹیوں نے مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago