Categories: قومی

گورنرز کانفرنس2021: گورنرز نے کورونا کے دوران سرگرمی سے کام کیا

نئی دہلی، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں منعقد 'گورنرس کانفرنس-2021' میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنرز کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گورنروں نے کورونا کے دوران فعال طور پر کام کیا ہے۔

گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی 51ویں کانفرنس جمعرات کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں راشٹرپتی بھون میں شروع ہوئی۔ صدر کووند کی صدارت میں منعقد ہونے والی یہ چوتھی کانفرنس ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے علاوہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانفرنس میں شرکت کی۔

امت شاہ نے پہلی بار گورنرز کانفرنس میں شرکت کرنے والے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دو سال بعد کورونا کی وجہ سے منعقد کی جا رہی ہے۔ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ آج، 100 کروڑ ویکسی نیشن کے ساتھ، ہم تقریباً کووڈ کے سائے سے نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک ہندوستان کی اس کامیابی کو سراہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران وزیر اعظم نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے 20 بار بات چیت کی۔ گورنروں سے بھی وقتاً فوقتاً تبادلہ خیال کیا۔ کورونا جنگجوؤں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے گئے۔

آزادی کے امرت مہتسوکے پیش نظر گورنروں کی کانفرنس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہمیں آزادی کے امرت مہتسو کو زیادہ سے زیادہ جوش و خروش سے منانا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانا چاہئے۔ گورنرز بھی عوامی شرکت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نئی تعلیمی پالیسی 2020 کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی زبانوں کو تقویت دینے کے لیے کئی دفعات کی گئی ہیں۔ انہوں نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لیے گورنرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago