Categories: فکر و نظر

اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کو کوثر عطا فرمایا : سید محمد اشرف کچھوچھوی

جشن عید میلاد النبی اور عرس شیخ اعظم میں علمائے کرام کا بیان

گوونڈی ممبئی

اللہ تعالی نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو کوثر عطا فرمایاہے، کوثر کامعنی خیرکثیرکے ہیں، اس خیر کثر کاایک معنی نسل نبوت کا بقا اور اس کاتحفظ ہے، یعنی رسول اللہ کےدشمنوں کی نسل کثرت کے باوجود فناہوجائےگی، جب کہ نسل رسالت کم ہونے کے باوجود تاقیامت باقی رہے گی۔ اور انسان کی نسل اور اس کاذکر باقی رہے اس سے بڑا کوئی خیر نہیں۔

ان خیالات کااظہار مجدد تعلیمات اشرفیہ، نبیرہ سرکار کلاں، شہزادہ شیخ اعظم حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی بانی وصدر آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ نےگوونڈی ممبئی میں منعقد ایک جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  اورعرس شیخ اعظم میں کیا، انھوں نے کہا کہ یہ اسلام کی عظیم خصوصیت ہے کہ اس کے حفاظت کا پختہ انتظام کیاگیاہے، حدیث پا ک میں فرمایا گیاکہ میں تمھارے درمیان دو چیزیں چھوڑکر جارہاہوں، اگرتم مضبوطی سے اسےتھامے رہوگے تو کبھی گمراہ نہ ہوگے، ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری آل پاک۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مداحان رسالت خصوصا مولانا ذوالفقار اشرفی نے بارگاہ رسالت مآب میں صلی اللہ علیہ وسلم میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع سے حضرت اشرف ملت نے قاری غلام وارث حبیبی اورمولانا ارشد رضا کو سلسلہ عالیہ اشرفیہ کی اجازت وخلافت سے نوازا۔

مفتی اہل سنت مفتی منظر حسن خان اشرفی بانی وناظم اعلی جامعہ حجاز یہ گھاٹکوپرکا ایمان افروزخطاب ہواجس میں انھوں نے اہل بیت رسالت کے دشمنوں کی خوب خبر لی اورکہاکہ ہردور میں اہل بیت رسالت پر ظلم کیا گیا مگر حضرات اہل بیت رسالت نے اس کا مقابلہ صبرو شکر سے کیا، آج بھی یہ مکروہ سلسلہ مختلف شکلوں میں جاری ہےمگر اللہ رسول سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے انھیں دعاؤں سے نوازتے ہیں۔

عرس شیخ اعظم میں شرکت کرنے والے علمائے کرام میں خلیفہ حضور اشرف ملت علامہ خورشید جمال نوری اشرفی ،خلفیہ حضور اشرف ملت علامہ مفتی قمرالزماں،قاری نعیم رضا اشرفی،مولانا تفسیر رضا اشرفی،قاری صدام حسین اشرفی

، قاری نوشیر رضا،مولانا غلام سرور اشرفی،حافظ بشیراحمداشرفی،مولانا سید مونس اشرف وغیرہ نے اپنی پرجوش شرکت سے پروگرام میں چار چاند لگادیا۔

پروگرام کا اہتمام اراکین آل انڈیا علماء و مشایخ بورڈ شاخ مانخورد ممبئ 43 نے کیا تھا، خلفیہ حضور اشرف ملت مولانا سید حسن رضااشرفی، مولانا صوفی کوثر اشرفی  مولانا وسیم صاحب لال محمد برکاتی،محمد عقیل اشرفی،منصور برکاتی،وکیل خان اشرفی،محمد اجمل اشرفی،شمش القمر،سرور اشرفی،ارمان اشرفی،صدام اشرفی ، شمشاد اشرفی،شھباز اشرفی،یعقوب بھائ وغیرہ نے دامے درمے قدمی سخنے جلسہ کو سجانے اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ صلاۃوسلام اور حضور اشرف ملت کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago