Categories: قومی

یوکرین کے سومی میں کھولا گیا گرین کوریڈور،700طلبہ کا پہلا گروپ محفوظ طریقے سے نکالا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس کے جارحانہ رویہ سے دہل رہے یوکرین کے سومی شہر میں دہشت ہے۔ یہاں ابھی بھی بھارت کے قریب700طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔ اس درمیان بھارت کی زبردست جدوجہد کے بعد گرین کوریڈور کھل گیا ہے۔ یہاں پھنسے بھارتی شہریوں کے پہلے جتھے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔ اس گروپ میں میڈیکل اسٹوڈینٹس شامل ہیں۔ اس گروپ کے ساتھ ریڈکراس اور بھارتی سفارتخانہ کے افسر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سومی شہر روس کی سرحد سے 60کلومیٹر دور ہیں۔ یہاں روس اور یوکرین کی فوج کے درمیان زبردست جنگ چل رہی ہے۔دوسری جانب یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے ہندوستانی شہریوں کو نکال کر لانے کے“ آپریشن گنگا”کے تحت آج دو خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے 410 ہندوستانیوں کو سچاوا سے واپس لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی پروازوں کے ذریعے 18 ہزار کے قریب ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ 22 فروری 2022 کو یہ پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ 75 خصوصی ویلین پروازوں کے ذریعے 15521 ہندوستانیوں کو لایا جا چکا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن گنگا کے تحت 12 پروازوں میں 2467 ہندوستانیوں کو واپس وطن پہنچایا اور 32 ٹن سے زیادہ امدادی سامان پہنچایا۔سویلین پروازوں میں 21 پروازوں کے ذریعے 4575 مسافروں کو بخارسٹ سے لایا گیا۔ سچاوا سے 9 پروازوں کے ذریعے 1820 مسافروں کو، 28 طیاروں کے ذریعے بڈاپیسٹ سے 5571 مسافروں کو، 2404 ہندوستانیوں کو 11 پروازوں کے ذریعے زیس زو سے اور 242 افراد کو کیو سے لایا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago