روس کے جارحانہ رویہ سے دہل رہے یوکرین کے سومی شہر میں دہشت ہے۔ یہاں ابھی بھی بھارت کے قریب700طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔ اس درمیان بھارت کی زبردست جدوجہد کے بعد گرین کوریڈور کھل گیا ہے۔ یہاں پھنسے بھارتی شہریوں کے پہلے جتھے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔ اس گروپ میں میڈیکل اسٹوڈینٹس شامل ہیں۔ اس گروپ کے ساتھ ریڈکراس اور بھارتی سفارتخانہ کے افسر ہیں۔
سومی شہر روس کی سرحد سے 60کلومیٹر دور ہیں۔ یہاں روس اور یوکرین کی فوج کے درمیان زبردست جنگ چل رہی ہے۔دوسری جانب یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے ہندوستانی شہریوں کو نکال کر لانے کے“ آپریشن گنگا”کے تحت آج دو خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے 410 ہندوستانیوں کو سچاوا سے واپس لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی پروازوں کے ذریعے 18 ہزار کے قریب ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ 22 فروری 2022 کو یہ پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ 75 خصوصی ویلین پروازوں کے ذریعے 15521 ہندوستانیوں کو لایا جا چکا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن گنگا کے تحت 12 پروازوں میں 2467 ہندوستانیوں کو واپس وطن پہنچایا اور 32 ٹن سے زیادہ امدادی سامان پہنچایا۔سویلین پروازوں میں 21 پروازوں کے ذریعے 4575 مسافروں کو بخارسٹ سے لایا گیا۔ سچاوا سے 9 پروازوں کے ذریعے 1820 مسافروں کو، 28 طیاروں کے ذریعے بڈاپیسٹ سے 5571 مسافروں کو، 2404 ہندوستانیوں کو 11 پروازوں کے ذریعے زیس زو سے اور 242 افراد کو کیو سے لایا گیا ہے۔