آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لئے پیداوار سے وابستہ ترغیبات كی دوسری اسکیم کو عمل میں لانے کے لئے رہنما خطوط كی منظوری
اسکیم کے تحت درخواستیں قبول کرنے کی تاریخ میں 31 جولائی تک كی توسیع
آئی ٹی ہارڈویئر کے لئے پیداوار سے وابستہ ترغیبات )پی ایل آئی) دوسری اسکیم کو مؤرخہ 29 مئی 2023 كو نوٹیفائی كیا گیا تھا جس كا نوٹیفکیشن نمبر سی جی–ڈی ایل–ای-30052023-246165 اور بجٹ 17,000 کروڑ روپے كا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں آئی ٹی ہارڈویئر مینوفیکچرنگ كے ماحولیاتی نظام کو وسیع اور گہرا کرنا ہے۔
اس سلسلے میں آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے وابستہ ترغیبات كی دوسری اسکیم کو عمل میں لانے كے رہنما خطوط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو درج ذیل یو آر ایل پر دستیاب ہیں۔
https://www.meity.gov.in/esdm/production-linked-incentive-scheme-pli-20-it-hardware
آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم دوءم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا كاونٹر كھلا ركھنے كی تاریخ 31 جولائی 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ٹارگیٹ كمپنیوں كی دلچسپی قبول كرنے كے لیے پورٹل كھلا ركھا گیا ہے جو اس پتے پر دستیاب ہے:
***