قومی

گجرات: موربی کا جھولتا پل ٹوٹا، 400 سے زائد افراد ماچھو ندی میں گر ے،امدادی کام جاری

گجرات: موربی کا جھولتا پل ٹوٹ گیا، 400 سے زائد افراد ماچھو ندی میں گر ے،  امدادی کام جاری

سوراشٹرا کے موربی قصبے میں ماچھو ندی پر جھولتا ہوا پل اتوار کی شام اچانک گر گیا۔ پل گرنے سے لوگوں کی بڑی تعداد ماچھو ندی میں گر گئی۔ پل گرنے کی خبر سے چاروں طرف ہلچل مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ سمیت ایمبولینس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پل سے دریا میں گرنے والوں کی تعداد چار سو سے زائد بتائی جاتی ہے اورچالیس لوگوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔

موربی کا دنیا کا مشہور جھولتا پل منی مندر کے قریب دریائے ماچھو پر بنایا گیا ہے۔ دیوالی کے بعد، اسے گجرات کے نئے سال کے دن تقریباً چھ ماہ کی تزئین و آرائش کے بعد کھولا گیا۔ اس پر تقریباً دو کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اتوار کو اس پل پر پانچ سو سے زائد افراد موجود تھے کہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر موجود چار سو سے زائد افراد دریا میں گر گئے۔ ان میں سے کئی لوگوں کو پل کی مدد سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ انتظامیہ ابھی تک کچھ بتانے سے قاصر ہے۔ واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔

بتایا گیا کہ پل کی دیکھ بھال کی ذمہ داری یوا ٹرسٹ کی ہے۔ موربی کا یہ جھولتا پل انگریز دور کا ہے اور تقریباً 140 سال پرانا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 765 فٹ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago