Categories: قومی

گجرات: پاکستانی فوجیوں کی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ، ایک ماہی گیر ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>زخمی ماہی گیر کو اوکھا پورٹ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان اپنے مذموم عزائم سے باز نہیں آرہا ہے۔ کشمیر میں سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات کے درمیان اب پاکستان کے میری ٹائم سیکورٹی اہلکاروں نے گجرات کے ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر دی ہے۔ اس فائرنگ میں ایک بھارتی ماہی گیر ہلاک جبکہ دوسرا ماہی گیر زخمی ہو گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بتایا گیا کہ پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی دستوں نے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب دوارکا کی اوکھا بندرگاہ سے ماہی گیری کی ایک کشتی پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں سریدھر نامی ایک ماہی گیر کی موت ہو گئی ہے۔ اس فائرنگ میں ایک اور ماہی گیر بھی زخمی ہوا۔ زخمیوں کو اوکھا پورٹ لایا گیا ہے اور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اوکھا میرین پولیس نے جاں بحق ماہی گیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جام نگر سول اسپتال بھیج دیا ہے۔ اوکھا میرین پولیس کا کہنا ہے کہ اوکھا سے سمندر میں جلپری نامی کشتی مچھلی پکڑنے گئی تھی جہاں پاکستانی دستے نے سریدھر پرفائرنگ کردی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔جلپری کشتی کو اوکھا لایا گیا۔ فائرنگ سے کشتی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میرین پولیس نے جلپری نامی کشتی کو اوکھا لا کر معائنہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago