Urdu News

گجرات: پاکستانی فوجیوں کی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ، ایک ماہی گیر ہلاک

گجرات: پاکستانی فوجیوں کی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ، ایک ماہی گیر ہلاک

زخمی ماہی گیر کو اوکھا پورٹ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا

پاکستان اپنے مذموم عزائم سے باز نہیں آرہا ہے۔ کشمیر میں سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات کے درمیان اب پاکستان کے میری ٹائم سیکورٹی اہلکاروں نے گجرات کے ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر دی ہے۔ اس فائرنگ میں ایک بھارتی ماہی گیر ہلاک جبکہ دوسرا ماہی گیر زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا کہ پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی دستوں نے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب دوارکا کی اوکھا بندرگاہ سے ماہی گیری کی ایک کشتی پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں سریدھر نامی ایک ماہی گیر کی موت ہو گئی ہے۔ اس فائرنگ میں ایک اور ماہی گیر بھی زخمی ہوا۔ زخمیوں کو اوکھا پورٹ لایا گیا ہے اور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اوکھا میرین پولیس نے جاں بحق ماہی گیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جام نگر سول اسپتال بھیج دیا ہے۔ اوکھا میرین پولیس کا کہنا ہے کہ اوکھا سے سمندر میں جلپری نامی کشتی مچھلی پکڑنے گئی تھی جہاں پاکستانی دستے نے سریدھر پرفائرنگ کردی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔جلپری کشتی کو اوکھا لایا گیا۔ فائرنگ سے کشتی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میرین پولیس نے جلپری نامی کشتی کو اوکھا لا کر معائنہ کیا ہے۔

Recommended