Categories: قومی

گیانواپی مسجد احاطے کادوسرے دن بھی سخت حفا ظتی انتظامات کے درمیان سروے ہوا، مسلم سماج میں سخت بے چینی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وارانسی، 15 مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش، وارانسی گیانواپی شرنگار گوری معاملے میں عدالت کی ہدایت پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اتوار کو مسلسل دوسرے دن مسجد کے احاطے میں سروے کی کارروائی جاری ہے۔ احاطے کے اوپری حصے کا سروے مدعی مدعا علیہ کے کل 52 ممبران کے ساتھ ایڈوکیٹ کمشنروں کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے۔ مسجد احاطے کے برآمدہ، چھت، گنبد، تالاب اور بیرونی دیواروں کی ویڈیو گرافی دوپہر 12 بجے تک کی جانی ہے۔ تمام ارکان کے موبائل فون مسجد کے احاطے میں داخل ہونے سے پہلے جمع کرائے گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صبح آٹھ بجے پولس کمشنر اے ستیش گنیش نے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس کی رپورٹ کے بعد یہاں سیکورٹی کے نظام کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ سروے کے پہلے دن احاطے کے باہر 10 پرت کی سکیورٹی تھی جسے بڑھا کر 12 پرت کر دیا گیا ہے۔ ان چیزوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے والے عقیدت مندوں کو تکلیف نہ ہو۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب سروے کے دوران ہفتہ کو تہہ خانے کے ایک حصے کی ویڈیو گرافی نہ ہو سکی۔ اتوار کو جب اسے کھولا گیا تو اس میں مٹی بھرنے کی اطلاع آئی تھی۔ جس پر مدعی نے اعتراض کیا۔ سروے کے پہلے دن کی طرح اتوار کو بھی گیانواپی مسجد سے تقریباً ایک کلومیٹر کی دوری تک سڑک پر  آمد  و رفت پابندی تھی۔ کاشی وشوناتھ مندر کے گیٹ نمبر چار کے دونوں جانب تقریباً 500 میٹر تک بیریکیڈنگ پہلے سے ہی نصب ہے۔ گودولیامیداگین روڈ پر کسی بھی گاڑی کو آنے  کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ زائرین کو گلیوں سے کاشی وشوناتھ مندر میں داخل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago