Categories: قومی

جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم سے پاکستانی دہشت گرد تنظیموں میں بوکھلاہٹ شکار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں،12 اگست (انڈیا  نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں و کشمیر کی ہر گلی، محلے اور گاؤں میں گونجنے والے ہندوستان کے نعرے پاکستان اور دہشت گرد تنظیموں کو برداشت نہیں ہیں۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو زندہ رکھنے کی نیت سے پاکستان میں بیٹھی دہشت گرد تنظیموں نے راجوری کے ایک فوجی کیمپ پر  حملہ کرنے کی سازش رچی۔ منصوبہ شاید اْڑی کو دہرانے کا تھا لیکن ہندوستان کے بہادر سپاہیوں نے اپنی جان دے کر دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا۔اس دوران دونوں خود کش مارے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ جوابی کارروائی میں صوبیدار سمیت 4 جوان شہید اور میجر سمیت 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔دہشت گرد ماضی میں بھی جموں و کشمیر میں ایسے ہی خودکش حملے کر چکے ہیں۔ جانئے ایسے خودکش حملے کب ہوئے؟۔14 فروری 2019  پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں نے شہادت دی۔10 فروری 2018 کو   جموں کے سنجوان میں فوج کے 36 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملہ جس میں چھ فوجیوں نے قربانی دی۔31 دسمبر 2017  پلوامہ کے لیتھ پورہ میں سی آر پی ایف کے ٹریننگ انڈکشن سنٹر پر حملہ۔جس میں سی آر پی ایف کے پانچ جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
29 نومبر 2016 نگروٹہ  جموں میں فوج کے 16 کور ہیڈ کوارٹر کے قریب 166 فوجی یونٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں دو افسران سمیت سات فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔18 ستمبر 2016 ، اْڑی میں فوج کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا جس میں 19 جوانوں نے قربانی دی۔25 جون 2016 کس جموں سری نگر ہائی وے پر پامپور کے قریب ایک دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے آٹھ جوانوں نے قربانی دی۔05 دسمبر 2014 کو  اڑی سیکٹر کے موہرا علاقے میں فوج کی 31 فیلڈ رجمنٹ کے کیمپ پر دہشت گرد حملہ۔ اس میں ایک لیفٹیننٹ کرنل، فوج کے سات اہلکار، جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شہید ہوئے۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago