Categories: قومی

قومی راجدھانی دہلی میں زبر دست بارش سے متعدد مقامات پر پانی جمع

قومی راجدھانی میں زبر دست بارش سے متعدد مقامات پر پانی جمع

نئی دہلی ، 27 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

منگل کی صبح دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں موسلا دھار بارش سے لوگوں کو شدید گرمی سے سکون ملا ، جب کہ صبح کے وقت دفتر جانے والوں کو مختلف مقامات پر پانی کے جمع ہونے سے ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کی صبح سے این سی آر میں شروع ہونے والی بارش نے درجہ حرارت کو نیچے کردیا اور لوگوں کو حبس زدہ گرمی سے کچھ راحت ملی۔مختلف مقامات پر پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے دفتر جانے والوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے دہلی میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے تلک پل کے نیچے پانی بھرنے کی وجہ سے آئی ٹی او میں زبردست جام تھا۔ صورت حال یہ تھی کہ وہاں سے نکلنے کے لئے ٹو وہیلر والوں کو پانی کے نیچے جانا پڑا۔ دھولاکنواں میں بھی ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔ بہت ساری دوسری جگہوں پر بھی لوگوں کو صبح کے وقت پانی کے جمع ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آج صبح 0850 بجے ہلکی اور اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ دہلی اور این سی آر میں اگلے دو گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ نے اگلے 3-4 دن تک دہلی این سی آر میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago