Categories: قومی

راجدھانی دہلی میں شدید بارش ، ٹریفک اور جام سے لوگ پریشانی

نئی دہلی، 21 اگست

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں ہفتے کی علیٰ الصباح سے ہونے والی موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب آئی ٹی او، منٹو برج سمیت کئی جگہ آمدو رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

جمعہ اور ہفتے کی وسطی رات سے ہونے والی بارش کے سبب سڑکوں اور تمام نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ دہلی کے صفدرجنگ میں آج صبح 2:30 سے 5:30 بجے کے دوران 73.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی جبکہ اسی دوران پالم میں 11 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق آئی ٹی او، آزاد مارکیٹ انڈر پاس، منٹو برج، مولچند انڈر پاس، پُل پرہلاد پور انڈر پاس سمیت کئی علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب آمد و رفت میں خلل پڑ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو گھنٹوں میں دہلی-این سی آر، فریدآباد، غازی آباد، اندرا پورم اور آس پاس کے علاقوں کے کئی مقامات پر درمیانی اور موسلادھار بارش کے جاری رہنے کے آثار ہیں۔

محکمہ نے جمعہ کے روز دہلی اور این سی آر میں بادل چھائے رہنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔درجہ حرارات کے کم از کم 25 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کے آثار ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago