Categories: قومی

ہائی کورٹ کی دہلی حکومت کو ہدایت ،دواوں کے کالابازاری کرنے والوں کا پتہ لگائیں

ہائی کورٹ کی دہلی حکومت کو ہدایت ،دواوں کے کالابازاری کرنے والوں کا پتہ لگائیں

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو حکم دیا کہ وہ تمام فارماسی سے ریمیڈیسیویر ، ڈیکسامیتھاسون ، فیبی فلو اور دیگر ادویات کا ریکارڈ لیں اور ان کا اچانک معائنہ کریں۔ عدالت نے دہلی حکومت کو ادویات کی کالے بازی کرنے والوں کا پتہ لگانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے دہلی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کل تک آکسیجن ری فلنگ کرنے والی کمپنیوں کے اسٹاک کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے دہلی حکومت سے کہا کہ آپ ایسے ریفلنگ کرنے والوں کو بغیر کسی ذمہ داری کے آکسیجن فراہم کررہے ہیں اور اسپتالوں کو آکسیجن نہیں مل رہی ہے۔ عدالت نے دہلی حکومت کو چار دن کے اندر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں ہونے والی اموات سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے دہلی حکومت کے اس حکم کا نوٹ لیا جس میں ایمرجنسی مریضوں کے ہنگامی علاج معالجے کی بات کہی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہلی حکومت کو بتایا ہے کہ ایسے سرکلر بیکار ہیں۔ اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں دہلی حکومت کی طرف سے کوئی واضح جواب نہیں ملا ہے کہ آیا وہ اس حکم کی تعمیل کررہے ہیں۔ ایسے سرکلر جاری نہیں کیے جائیں جس سے قانونی رکاوٹیں پیدا ہوں۔ اس پر دہلی حکومت کے وکیل راہل مہرا نے کہا کہ اس سرکلر کو ایڈوائزری کہاجائے۔

عدالت نے دہلی حکومت سے کہا کہ آپ ایک ایڈمنسٹریٹر ہیں اور آپ کو انتظامیہ کوکیسے چلاناہے ، یہ معلوم ہونا چاہیے۔ اس پر مہرا نے کہا کہ اگر ہم ان آکسیجن کو بھرنے والوں پر کارروائی کرتے ہیں تو وہ عدالت میں آجائیں گے۔ ہم ان معاملات پر کیسے کاروائی کرسکتے ہیں جس پر عدالت غورکر رہی ہے۔ مہرا نے کہا کہ جیسے ہی الاٹمنٹ کے آرڈر کا معاملہ حل ہوجائے گا ، تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ تب جسٹس ریکھا پلی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد ایسا نہیں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago