قومی

ہمالیہ ہمارا انمول اثاثہ ،اس کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری: صدرجمہوریہ ہند

آئزول، 4؍ نومبر

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج  آئزول میں  میزورم قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے خطاب کیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  پہاڑ ی علاقے کی جغرافیائی  ترقی کے لئے خصوصی چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس کے باوجود میزور م نے تمام پیمانوں پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بالخصوص جب بات انسانی ترقی کی ہو۔تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو اچھی  حکمرانی  کے جڑواں ستون کے پر لیتے ہوئے پالیسی سازوں اور منتظمین  نےدونوں شعبوں کے لئےسہولیات کو بہتر بنانے پر بجاطور پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس طرح کے خطے کی صلاحیت کو محسوس کرنے میں کنکٹوٹی کلیدی عنصر ہے۔

گاؤوں کی سڑکوں ، شاہراہوں  اور پلوں کے فروغ سے نہ صرف تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ معاشی  مواقع   بھی  پیدا ہوتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ نئی ٹکنالوجی کا دور ہے ،جسے لوگوں کی زیادہ موثر طریقے سے خدمت کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ انہو ں نے مشورہ دیا کہ جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے ہمیں اپنی جڑوں سے بھی جڑا رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  قبائلی اکثریتی ریاست کے طورپر میزورم  اپنے ماضی کو  دریافت کرسکتا ہے  اور جدید  دور کے بہترین  طرز حکمرانی   کو تلاش کرسکتا ہے، جنہیں عصری نظام کے مطابق   بنایا جاسکتا ہے۔ اس بات  کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ میزورم قانون ساز اسمبلی  نے اس سال مئی میں  اپنی گولڈن جوبلی تقریبات منائی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  گزشتہ برسوں کےدوران  اس ایوان  نے  لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں  ایک موثرذریعہ کے طورپر  صحت مند بحث  ومباحثے  ، تبادلہ خیال اور باہمی احترام کا  ایک نمونہ تیار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago