آئزول، 4؍ نومبر
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج آئزول میں میزورم قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے خطاب کیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پہاڑ ی علاقے کی جغرافیائی ترقی کے لئے خصوصی چیلنجز کا سامنا ہے۔
اس کے باوجود میزور م نے تمام پیمانوں پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بالخصوص جب بات انسانی ترقی کی ہو۔تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو اچھی حکمرانی کے جڑواں ستون کے پر لیتے ہوئے پالیسی سازوں اور منتظمین نےدونوں شعبوں کے لئےسہولیات کو بہتر بنانے پر بجاطور پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خطے کی صلاحیت کو محسوس کرنے میں کنکٹوٹی کلیدی عنصر ہے۔
گاؤوں کی سڑکوں ، شاہراہوں اور پلوں کے فروغ سے نہ صرف تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ معاشی مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ نئی ٹکنالوجی کا دور ہے ،جسے لوگوں کی زیادہ موثر طریقے سے خدمت کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ انہو ں نے مشورہ دیا کہ جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے ہمیں اپنی جڑوں سے بھی جڑا رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اکثریتی ریاست کے طورپر میزورم اپنے ماضی کو دریافت کرسکتا ہے اور جدید دور کے بہترین طرز حکمرانی کو تلاش کرسکتا ہے، جنہیں عصری نظام کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔ اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ میزورم قانون ساز اسمبلی نے اس سال مئی میں اپنی گولڈن جوبلی تقریبات منائی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کےدوران اس ایوان نے لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں ایک موثرذریعہ کے طورپر صحت مند بحث ومباحثے ، تبادلہ خیال اور باہمی احترام کا ایک نمونہ تیار کیا ہے۔