Categories: قومی

وزیرداخلہ امیت شاہ کا اعلان، کرتارپور صاحب کوریڈور آج سے عام زائرین کے لیے کھلا

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے 17 نومبر 2021 سے شری کرتا پور صاحب کوریڈور کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کووڈ  – 19  کی صورت حال میں بہتری کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ 16 مارچ 2020 کو کووڈ – 19  وبا کی وجہ سے  کوریڈور پر کارروائیوں کو معطل کردیا گیا تھا۔ شری کرتار پور صاحب کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے عقیدت کا مقام ہے اور  شری کرتار پور صاحب کوریڈور کی کارروائی  شروع کرنے کے لئے مودی کا حکومت کا فیصلہ سکھ برادری کے تئیں، اس کی حساسیت کو دکھا تا ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد  کو فائدہ پہنچے گا۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کوریڈور کی کارروائیوں کی دوبارہ شروعات  کے کام میں تیزی لانے کے لئے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔شری کرتار پور صاحب کوریڈور  کے ذریعے عقیدت مندوں کو موجودہ پروسیزرس اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے وہاں جانے کی  سہولت ملے گی۔بھارت نے  24  اکتوبر 2019  کو   زیرو پوائنٹ، بین الاقوامی سرحد، ڈیرہ بابا نانک پر شری کرتا ر پور صاحب کوریڈور کی شروعات  کے طور طریقوں پر پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اس دستخطی تقریب کے دوران امور خارجہ کی وزارت، دفاع کی وزارت اور امور داخلہ کے وزارت کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ پنجاب سرکار کے نمائندے موجود تھے۔مرکزی کابینہ نے  سری  گورونانک  دیو جی کی  550 ویں یوم پیدائش  کے تاریخی موقع پر  ملک بھر میں اور پوری دنیا میں شاندار طریقے سے  جشن منانے کے لیے 22 نومبر  2018  کو ایک قرار داد کو منظوری دی تھی۔ایک تاریخی فیصلے میں مرکزی کابینہ نے ڈیرہ  با بانا نک سے  بین الاقوامی  سرحد تک  شری کرتار پور صاحب کوریڈور  کی تعمیر  وترقی کی بھی منظوری دی تھی تاکہ بھارت سے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور جانے والے عقیدت مندوں کو سہولت مل سکے اور سال بھر  ان کی آمد و رفت میں کسی طرح کی  مشکلات  پیش نہ آئے۔

شری کرتارپور صاحب کوریڈور بدھ کے روز سے کھلے گا، سکھ عقیدت مندوں کو ملے گا فائدہ

مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ-19 کی بہتر صورتحال کے پیش نظربدھ (17 نومبر) کے روزسے شری کرتارپور صاحب کوریڈور کو پھر سے  کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے اس کوریڈور کو16 مارچ 2020 سے بند کر دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ شاہ نے منگل  کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ شری کرتارپور صاحب کروڑوں ہم وطنوں کی بے پناہ عقیدت کا مرکز ہے اور اس کوریڈور کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ سکھ برادری کے تئیں مودی حکومت کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کو فائدہ ہوگا۔

وزارت داخلہ کے مطابق شاہ نے کوریڈور کو دوبارہ شروع کرنے کے کام کو تیز کرنے کے لیے حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کی تھیں۔ شری کرتار پور صاحب کوریڈور کے ذریعے تیرتھ یاترا کی سہولت موجودہ طریقہ کار اور کووڈ پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت نے زیروپوائنٹ، بین الاقوامی سرحد پر ڈیر ہ بابا نانک میں شری کرتار پور صاحب کوریڈور کے آپریشن کے طور طریقوں پر پاکستان کے ساتھ 24 اکتوبر 2019 کوایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے علاوہ حکومت پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مرکزی کابینہ نے 22 نومبر 2018 کو شری گرو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع کو پورے ملک اور دنیا بھر میں شاندار طریقے سے منانے کی ایک تجویز منظور کی تھی۔

شری کرتارپور صاحب کوریڈور کھولنے کے فیصلے کے لیے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ سمیت تمام رہنماؤں اور سکھ برادری کے سربراہوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago