Categories: بھارت درشن

ترقی اور گڈ گورننس کی علامت ہیں سڑکیں، یوپی کو مبارکباد: امیت شاہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے کے افتتاح پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شاہ نے منگل کو ٹویٹ کیا، "سڑکیں… ترقی اور اچھی حکمرانی کی علامت ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پوروانچل ایکسپریس وے کو عوام کے لئے وقف کیا۔ یوگی حکومت کے ذریعہ ریکارڈ وقت میں تعمیر کیا گیا یہ عالمی معیار کا ایکسپریس وے عوام کو آسانی فراہم کرے گا اور ریاست کی ترقی کو ایک نئی تحریک دے گا۔ یوپی کے لوگوں کے لیے نیک خواہشات“۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ پوروانچل ایکسپریس وے کی لمبائی 341 کلومیٹر ہے۔ یہ لکھنؤ-سلطان پور روڈ (این ایچ-731) پر واقع گاؤں چودسرائے، ضلع لکھنؤ سے شروع ہوتا ہے  اور یوپی-بہار سرحد سے 18 کلومیٹر مشرق میں نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر واقع گاؤں حیدریہ پر ختم ہوتا ہے۔ ایکسپریس وے 6 لین چوڑا ہے جسے مستقبل میں 8 لین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ تقریباً 22,500 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والا پوروانچل ایکسپریس وے اتر پردیش کے مشرقی حصے بالخصوص لکھنؤ، بارہ بنکی، امیٹھی، اجودھیا، سلطان پور، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ، مؤ اور غازی پور کے اضلاع کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago