Urdu News

قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اسپتال

قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اسپتال

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت ہند نے قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ ٹراما کیئر فیسیلٹیز (ٹی سی ایفس) کے قیام کی طرف پہل کی ہے۔ 11ویں پانچ سالہ منصوبہ (ایف وائی پی) کے دوران، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے زیر انتظام ’قومی شاہراہوں پر سرکاری ہسپتالوں میں ٹراماکیئر سہولیات کو فروغ دینے کے لیے صلاحیت سازی کے واسطے ’امدد‘ نامی اسکیم کے تحت، ریاستوں/ اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔یہ امداد نشانزد سرکاری ہسپتالوں/میڈیکل کالجوں میں ٹراماکیئر سہولیات کو اپ گریڈ کرنے/مستحکم بنانے کے لیے دی گئی تھی۔

یہ اسکیم 12ویں ایف وائی پی کے دوران ’سرکاری اسپتالوں میں ٹراماکیئر  سہولیات کو فروغ دینے کے لیے صلاحیت سازی کے طور پر جاری ہے ۔ یہ پروگرام ’ٹروما اینڈ برن انجریز کی روک تھام اور انتظام کے لیے قومی پروگرام‘ (این پی پی ایم ٹی اینڈ بی آئی) کی حیثیت سے 12ویں ایف وائی پی سے آگےتک جاری رہےگا، جس میں 11ویں اور 12ویں ایف وائی پی کے دوران نشانزد ٹراما کیئر سہولیات کی مدد کی جا رہی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اس پروگرام کے تحت اب تک 196 ٹی سی ایف کو منظوری دی ہے۔

قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اسپتال

11ویں ایف وائی پی کے دوران  اترپردیش میں تیرہ (13) اسپتالوں/میڈیکل کالجوں کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے  ٹراما اوربرن انجریز کی روک تھام اوربندوبست کے’قومی پروگرام  کے تحت  مدد کی گئی ہے۔ ان اسپتالوں، میڈیکل کالجوں کے نام اس طرح ہیں : بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور ، ڈسٹرکٹ ہسپتال، فیض آباد؛ کے جی ایم کالج، لکھنؤ؛ ایل ایل آر ہسپتال اور جی ایس وی ایم کالج، کانپور؛ ڈسٹرکٹ ہسپتال، جالون، اورئی؛ ایم ایل بی میڈیکل کالج، جھانسی؛ ڈسٹرکٹ ہسپتال، بستی؛ ایس این میڈیکل کالج، آگرہ؛ شری بی اے ڈسٹرکٹ ہسپتال، اٹاوہ؛ ڈسٹرکٹ ہسپتال، فتح پور؛ ایم ایل این میڈیکل کالج، پریاگ راج؛ ایل ایل آر ایم میڈیکل کالج، میرٹھ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال، للت پور شامل ہیں ۔

Recommended