قومی

بی جے پی نے مسلمانوں کو کچھ نہیں دیا،کے مفروضے کو وزیراعظم نے کیسے غلط ثابت کیا؟

پدم شری ایوارڈ ملنے کے بعد شاہ رشید احمد قادری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

کرناٹک کے بیدر سے تعلق رکھنے والے ممتاز آرٹسٹ  و شلپ گرو شاہ رشید احمد قادری نے پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدوزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران جناب قادری اتنے پرجوش نظر آئے کہ انہوں نے برملا وزیراعظم سے کہا کہ’کانگریس کے زمانے میں اس ایوارڈ کو پانے کے لیے میں نے برسوں کوشش کی لیکن مجھے یہ ایوارڈ نہیں مل سکا۔

جب مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تومجھے یہ گمان ہوگیا کہ اب مجھے پدم ایوارڈ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے  شعور میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ  بی جے پی کبھی بھی مسلمانوں کو کچھ نہیں دیتی ہے، لیکن وزیراعظم مودی نے مجھے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کرکے میرے خدشات کو غلط ثابت کردیا۔

 قادری کی باتیں سن کر وزیراعظم بے ساختہ ہنسنے لگے اور انہوں نے ان کے شکریہ کے جواب میں اپنے طور سے شکریہ ادا کیا۔

واضح  رہے کہ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز دئے جانے کو منظوری دی تھی۔ بدھ کے روز53 شخصیات کوان اعلی ترین  اعزازات سے نوازا گیا ، جن میں تین پدم ویبھوشن، پانچ پدم بھوشن اور 45 پدم شری شامل رہے۔ دیگر معزز شخصیات کو 22 مارچ کو پدم ایوارڈ زدئے گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago