کھیل کود

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم لقمان نے قومی جو جٹسو چمپئن شپ 2023میں طلائی تمغہ جیتا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم اے سوشل ورک سال اول کے طالب علم محمد لقمان علی نے قومی جو جٹسو چمپئن شپ 2023 میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔انڈین جو۔جٹسو ایسو سی ایشن نے حال ہی میں مدھیہ پردیش میں اس چمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔

اس موقع پرلقمان نے کہاکہ ’میرا خواب ہے کہ میں ہندوستان کے لیے اولمپکس،ورلڈ چمپئن شپ،کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتوں‘۔

 ابھی حال ہی میں فروری کے مہینے میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین چمپئن شپ دوہزارتئیس کے ساتویں ایڈیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کیا تھا۔

 پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری)،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان حصولیابیوں کے لیے لقمان کو مبارک باد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک میں ماسٹر کرنے سے پہلے جامعہ ہی کے شعبہ ہندی سے بی اے(آنرز) کی پڑھائی کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago