قومی

خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی گرفتاری کب تک متوقع؟ کیا سوچتے ہیں آپ؟

جالندھر (پنجاب)، 19 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 پنجاب پولیس نے ‘وارث پنجاب دے سربراہ، خالصتان حامی علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کو فراراعلان کرکے اس کی دو کاریں ضبط کر لی ہیں۔ اس کے ہتھیاروں کی قانونی حیثیت کی جانچ کر رہی ہے۔ان کی گرفتاری کو لیکر کل دن بھر قواعد جاری رہی۔

دیر رات واضح ہو گیا کہ اس کے سات ساتھیوں کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کل سے ریاست بھر میں اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب میں سیکورٹی کے پیش نظر آج دوپہر تک انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

امرت پال سے جڑے 78 لوگوں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ریاست بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک سال قبل دبئی سے واپس آنے والا امرت پال خالصتان حامی ہے اور واپسی کے بعد سے لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی کا مجرم دیپ سدھو کی تنظیم وارث پنجاب دے کو چلا رہا تھا۔ انہوں نے چند دنوں میں سدھو موسی والا کی برسی پر ایک بڑا پروگرام منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔

اس طرح وہ پنجاب میں خالصتانی تحریک کو پھر سے ہوا دے رہا تھا۔ اس کے ایک ساتھی کو چھڑانے کے لیے اس کی قیادت میں جس طرح تھانہ اجنالہ کامحاصرہ کیا گیا تھا، اس سے بھی پنجاب پولیس اور حکومت کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago