Categories: قومی

دہلی میں پیر سے کب تک کھلیں گے بازار؟ دہلی سرکار نے پابندی پر کہی یہ باتیں؟

نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر بازاروں پر سے وقت کی پابندی ہٹادی گئی ہے ۔ پیر سے سبھی بازار معمول کے وقت کے مطابق کھلیں گے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ ابھی تک کورونا بحران کے سبب دہلی کے بازاروں کو سات آٹھ بجے تک کھلنے کی اجازت تھی۔ کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معاملات کی وجہ سے پیر سے وقت کی حد ہٹائی جارہی ہے۔ اب بازار اپنے وقت کے مطابق کھل سکیں گے ۔

اس سے قبل دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ کورونا کے معاملات کم ہونے کے سبب کئی تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ ہورہا تھا کہ دکانیں معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ دہلی حکومت نے اس سے قبل 9 اگست کو ہفتہ وار بازاروں پر نافذ پابندی ہٹادی تھی۔ اب سبھی ہفتہ وار بازار پہلے کی طرح کھل رہے ہیں ۔ کورونا انفیکشن کو روکنے کے احتیاطی طریقوں کے پیش نظر 9 اگست سے قبل ایک زون مین صرف ایک مقام پر ہفتہ وار بازار ہی کھولنے کی اجازت تھی ۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز دو ہزار سے گھٹ کر 3.61 لاکھ رہ گئے ہیں۔  دریں اثنا جمعہ کو ملک میں 36 لاکھ 36 ہزار 43 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 57 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار 350 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34،457 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 286 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 36 ہزار 347 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 982 ہو گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago