قومی

ٹماٹر کی قیمت میں زبردست اضافہ،لوگوں کی جیب پر کیسے پڑ رہا ہے اثر؟

مدر ڈیری کے آؤٹ لیٹ پر 259 روپئے فی کلومیں بک رہا ہے ٹماٹر

 ملک کی راجدھانی دہلی میں ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھو رہی ہے۔ مدر ڈیری نے بدھ کو اپنے صافل ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ٹماٹر 259 روپئے فی کلو فروخت کیا۔مدر ڈیری کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے ملک بھر میں ٹماٹروں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی 14 جولائی سے دہلی-این سی آر میں 70 روپئے فی کلو کی رعایتی شرح پر ٹماٹر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

قومی راجدھانی میں ٹماٹر کی خوردہ قیمتیں گرنا شروع ہو گئی تھیں، لیکن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اس میں تیزی آئی ہے۔ آج ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ آزاد پور میں ٹماٹر کی ہول سیل قیمت معیار کے لحاظ سے 170 سے 220 روپئے فی کلو تھی۔  ٹماٹر پیدا کرنے والے بڑے  خطوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑنے کے باعث ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago