مدر ڈیری کے آؤٹ لیٹ پر 259 روپئے فی کلومیں بک رہا ہے ٹماٹر
ملک کی راجدھانی دہلی میں ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھو رہی ہے۔ مدر ڈیری نے بدھ کو اپنے صافل ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ٹماٹر 259 روپئے فی کلو فروخت کیا۔مدر ڈیری کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے ملک بھر میں ٹماٹروں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی 14 جولائی سے دہلی-این سی آر میں 70 روپئے فی کلو کی رعایتی شرح پر ٹماٹر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔
قومی راجدھانی میں ٹماٹر کی خوردہ قیمتیں گرنا شروع ہو گئی تھیں، لیکن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اس میں تیزی آئی ہے۔ آج ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ آزاد پور میں ٹماٹر کی ہول سیل قیمت معیار کے لحاظ سے 170 سے 220 روپئے فی کلو تھی۔ ٹماٹر پیدا کرنے والے بڑے خطوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑنے کے باعث ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔