قومی

آزادی کے بعد قومی یکجہتی کو نظر انداز کرنا بدقسمتی: وزیراعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے بعد قومی اتحاد کو نظر انداز کرنے کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ ‘کاشی تامل سنگم’ ہمارے قومی اتحاد کو مضبوط کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک تحریک بنے۔ انہوں نے کہا کہ سنگم ہمیں ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کی سمت میں ایک نئی طاقت دے گا۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو اتر پردیش کے وارانسی میں ایک ماہ طویل پروگرام ‘کاشی تمل سنگم’ کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان پرانے رشتہ کا جشن منانا ہے۔

تمل ناڈو اور کاشی ملک میں تعلیم کے دو اہم اور قدیم مراکز ہیں۔ تمل ناڈو سے 2500 سے زیادہ مندوبین کاشی آئیں گے۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم نے 13 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ ایک کتاب بھی جاری کی۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام کے بعد آرتی میں بھی حصہ لیا۔

بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے ایمفی تھیٹر گراؤنڈ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بنارس اور تمل ناڈو دونوں ہی ‘شیومئے’ اور ‘شکتی مئے’ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشی اور تمل ناڈو ہماری ثقافت اور تہذیب کے لازوال مراکز ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سنسکرت اور تامل دونوں ان قدیم ترین زبانوں میں سے ہیں۔

کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں کاشی ہندوستان کا ثقافتی دارالحکومت ہے وہیں تمل ناڈو اور تمل ثقافت ہندوستان کے قدیم اور فخر کا مرکز ہے۔ گنگا اور جمنا ندیوں کے سنگم کا موازنہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی تامل سنگم بھی اتنا ہی مقدس ہے جو اپنے آپ میں لامحدود مواقع رکھتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago