تفریح

تشار کپور نے بغیر شادی کے باپ بن کر انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا

فلم اداکار تشار کپور 20 نومبر 1976 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ تجربہ کار اداکار جتیندر اور پروڈیوسر شوبھا کپور کے بیٹے ہیں۔ ان کی بہن ایکتا کپور بھی مشہور پروڈیوسر ہیں۔

اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تشار کپور نے سال 2001 میں فلم مجھے کچھ کہنا ہے سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور تھیں۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ انہیں فلم فیئر بیسٹ ڈیبیو آرٹسٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس کے بعد تشار نے ہر طرح کی فلمیں کیں۔ فلم ’خاکی‘ میں جہاں انہوں نے پولیس کا کردار ادا کرکے لوگوں کی داد حاصل کی وہیں ۔وہیں کیا کول ہے ہم اور’ گول مال سیریز، جیسی مزاحیہ فلمیں کرکے ناظرین کو اپنی اداکاری کا دیوانہ بنایا۔

سائنس فکشن فلم ’غائب ‘میں اداکارہ انتارا مالی کے ساتھ ان کی اداکاری نے سب کو حیران کردیا۔تشار نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں جیناصرف میرے لیے ، کچھ تو ہے ، انسان ، گڈ بوائے بیڈ بوائے ، شوٹ آؤٹ اور لوکھنڈوال ، دھول ، دی ڈرٹی پکچر ، شور ان دی سٹی ، لائف پارٹنر اور گول مال اگین وغیرہ شامل ہیں۔

تشار کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں لیکن سال 2016 میں ان وٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے وہ ایک بچے کے باپ بن گئے ، جس کا نام انہوں نے لکشیا رکھا۔ تشار نے بغیر شادی کے سنگل باپ بن کر انڈسٹری میں ہلچل مچا دی۔ آج تشار اپنے بچے کے ساتھ بہت خوش ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کام کے محاذ پر، تشار کپور جلد ہی اداکار نصر الدین شاہ کے ساتھ فلم ماریچ میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago