Categories: قومی

بنگال میں پہلے دو گھنٹوں میں 16 فیصد ووٹنگ ہوئی

بنگال میں پہلے دو گھنٹوں میں 16 فیصد ووٹنگ ہوئی

کولکاتہ ، 17 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ہفتے کے روز مغربی بنگال میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے دوران پہلے دو گھنٹوں میں 16 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ صبح:07 اور:09 کے درمیان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، 16.05 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

چھ اضلاع میں جہاں ووٹنگ ہورہی ہے کے علاوہ، جلپائیگوڑی میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ ہے۔:09 بجے تک، لوگوں نے18.65 فیصدحق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ اسی طرح سے کلنگپونگ میں 14 فیصد، دارجلنگ میں 14.73 فیصد، نادیہ میں 16.06 فیصد، شمالی 24 پرگنہ میں 15.13 فیصد اور مشرقی بردوان میں 16.06 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹنگ شروع

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور یہ شام ساڑھے 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ایک کروڑ 12 لاکھ سے زیادہووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے لیے 15 ہزار  789 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

اِس مرحلے میں بی جے پی تمام 45 سیٹوں پر جب کہ حکمراں AITC بیالیس سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیاں اور اُن کے اتحادی ساتھی انڈین سیکولرفرنٹ سنیُکت مورچہ کے بینر تلےانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

BSP نے 32، CPIM نے 25، کانگریس نے گیارہ، AIFB نے دو اور RSP، NPP اور  CPI نے ایک ایک امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

76 کے علاوہ 83 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

کووڈ-19 وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ووٹروں کے داخلے کی اجازت دی ہے جب کہ پہلے ڈیڑھ ہزار لوگوں کی اجازت تھی۔ کووڈ-19 مریضوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل افسر ڈاکٹر عارض آفتاب نے کلکولکاتہ میں تمام پارٹیوں کی ایک میٹنگ بلائی اور انتخابی مہم سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران 9 ریاستوں کے 12 اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ کرناٹک کے بیلگام اور آندھرا پردیش کے تروپتی لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago