Categories: قومی

میں 15-20 دنوں میں گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی کار کے ساتھ سڑک پر چلوں گا: گڈکری

سی ایس آر فنڈ میں زراعت، دیہی، قبائلی اور خواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جانی چاہیے: گڈکری

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کے روز کہا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ شعبوں جیسے زراعت، دیہی، قبائلی اور 115 خواہش مند اضلاع میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جانے چاہئیں۔ اپنی وزارت سے متعلق موضوع پر انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو پانی سے ہائیڈروجن اور آکسیجن کو الگ کرکے گرین ہائیڈروجن تیار کرنے کی ترغیب دینے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر آج یہاں سی ایس آر ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 'مالی شمولیت: لوگوں، سیارے اور خوشحالی کا ایک راستہ' کے موضوع پر چھٹی قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سی ایس آر ریسرچ فاؤنڈیشن کے چیئرمین دین دیال اگروال اور دیگر معززین موجود تھے۔

اپنے سماجی خدمت کے کام کے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، گڈکری نے سی ایس آر فاؤنڈیشن سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو پانی سے گرین ہائیڈروجن تیار کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کامنصوبہ مستقبل میں گرین ہائیڈروجن سے  شہروں میں بسیں، کاریں اور ٹرک چلانے کا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 دن کے بعد وہ خود گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی کار کے ساتھ سفر کریں گے۔ اس کا مقصد لوگوں کو یقین دلانا ہے کہ کار پانی سے ہائیڈروجن نکال کر گاڑی چل سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی کے علم کو طاقت قرار دیتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں مہارت ہوتی ہے اور ٹیکنالوجی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا علم ان لوگوں تک نہیں پہنچتا ہی نہیں۔ خدمت کے ساتھ ساتھ چیریٹیبل ٹرسٹ کو ویلیو ایڈیشن کا مشورہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہسی ایس آر کا کام ترقیاتی منصوبوں، صحت کے شعبے، ماحولیات، حالات سے وابستہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago