Categories: صحت

مہاراشٹر میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ ایک بھی معاملہ نہیں: اجیت پوار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ریاست میں ابھی تک کورونا وائرس اومیکرون کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے، لیکن لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں اومیکرون کے متاثرہ  پائے جانے کے بعد ریاستی حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ افریقی ممالک سے ممبئی واپس آنے والے مزید تین مسافروں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس سے قبل افریقی ملک سے آنے والے ایک شخص کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ اس طرح کل چار لوگوں کے نمونے جینوم کی سیکوینسنگ کے لیے پونے کی لیبارٹری میں بھیجے گئے ہیں۔ اس کی رپورٹ ایک دو دن میں آجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران زمینی سطح پر کام میں مصروف ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم ممبئی ہوائی اڈے پر بھی جانچ کر رہی ہے۔ ٹیسٹنگ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago