Categories: قومی

ڈبلیو ایم سی سی کی 23ویں بات چیت میں، بھارت اور چین نے سرحد پر ‘ناخوشگوار واقعے’ سے بچنے پر زور دیا

ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ بقایا مسائل کو تیزی سے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس دوران زمینی سطح پر استحکام برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان مذاکراتی عمل برائے مشاورت اور رابطہ (ڈبلیو ایم سی سی) کا 23 واں اجلاس جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا۔ اس میں ہندوستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری (مشرقی ایشیا) اور چین کی طرف سے وزارت خارجہ میں بارڈر اور میری ٹائم سیکٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریق مشرقی لداخ میں دوشانبے (تاجکستان) میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ایئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور تنازعات کو بات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا۔ یہبات چیتبھارتی سرحد کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے کھلے ذہن کے ساتھ ہوئی۔

دونوں فریقین نے 10 اکتوبر کو کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 13ویں دور کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس بات چیت میں، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ باقی رہ جانے والے مسائل کو دو طرفہ اور اتفاق رائے کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے۔ اس سے سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ وہ اس بات پربھی متفق تھے کہ اس دوران زمینی سطح پر استحکام کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا 14 واں دور جلد سے جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا تاکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ تنازعہ والے علاقوں سے فوجیوں کے پیچھے ہٹنے  مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago