ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ بقایا مسائل کو تیزی سے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس دوران زمینی سطح پر استحکام برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان مذاکراتی عمل برائے مشاورت اور رابطہ (ڈبلیو ایم سی سی) کا 23 واں اجلاس جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا۔ اس میں ہندوستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری (مشرقی ایشیا) اور چین کی طرف سے وزارت خارجہ میں بارڈر اور میری ٹائم سیکٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔
وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریق مشرقی لداخ میں دوشانبے (تاجکستان) میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ایئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور تنازعات کو بات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا۔ یہبات چیتبھارتی سرحد کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے کھلے ذہن کے ساتھ ہوئی۔
دونوں فریقین نے 10 اکتوبر کو کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 13ویں دور کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس بات چیت میں، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ باقی رہ جانے والے مسائل کو دو طرفہ اور اتفاق رائے کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے۔ اس سے سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ وہ اس بات پربھی متفق تھے کہ اس دوران زمینی سطح پر استحکام کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا 14 واں دور جلد سے جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا تاکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ تنازعہ والے علاقوں سے فوجیوں کے پیچھے ہٹنے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔