Categories: قومی

دہلی میں وزیراعظم میوزیم کا افتتاح، میوزیم کی خاص باتیں جان کر کیوں ہورہے ہیں لوگ حیران؟

وزیر اعظم میوزیم  میں نہرو سے لے کر منموہن سنگھ تک تمام 14 وزرائے اعظم کی کارکردگی کی نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو 271 کروڑ روپئے کی مالیت سے بنائے گئے وزیر اعظم میوزیم کا افتتاح کیا۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو سے لے کر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ تک تمام 14 وزرائے اعظم کی کارکردگی کو یہاں دکھایا گیا ہے۔

اس میوزیم میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ادارہ ساز کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ پہلے اسے نہرو میوزیم کہا جاتا تھا، اب اسے نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ملک کے تمام سابق وزرائے اعظم سے جڑی یادیں اور ان کے تعاون کو دکھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے سابق پرنسپل سکریٹری اور نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین نریپیندر مشرا کے مطابق عمارت کو بنانے میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ بغیر کسی امتیاز کے ہر وزیر اعظم کی کارکردگی کی بہتر انداز میں نمائش کی گئی ہو۔  اس میوزیم میں وزیر اعظم نہرو سے لے کر منموہن سنگھ تک تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں، کاموں اور شراکت کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر جمہوری اقدار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ملک کے تمام 14 سابق وزرائے اعظم کا حصہ میوزیم میں محفوظ کیا گیا ہے۔ ان میں جواہر لعل نہرو، گلزاری لال نندا، لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی، مرارجی دیسائی، چودھری چرن سنگھ، راجیو گاندھی، وشوناتھ پرتاپ سنگھ، چندر شیکھر، پی وی نرسمہا راؤ، اٹل بہاری واجپائی، ایچ ڈی دیوے گوڑا، ندر کمار گجرال، منمو سنگھ شامل ہیں۔

میوزیم کے لئے معلومات پرسار بھارتی، دور درشن، فلم ڈویڑن، سنسد ٹی وی، وزارت دفاع، میڈیا اداروں (ہندوستانی اور غیر ملکی)، غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں سے حاصل مواد جمع کی گئی ہیں۔ محفوظ شدہ دستاویزات (جمع شدہ کام اور دیگر ادبی کام، اہم خط و کتابت) کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔

عجائب گھر میں وزرائے اعظم کی ذاتی اشیا، تحائف اور یادداشتیں (اعزاز، تمغے، یادگاری ڈاک ٹکٹ، سکے وغیرہ)، وزرائے اعظم کی تقاریر اور نظریات اور وزیر اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی بھ نمائش کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago