نئی دہلی، 27 ستمبر
ہندوستانی فضائیہ میں خواتین پائلٹوں اورزمینی عملے کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان، خواتین پائلٹاروناچل پردیش اور آسام کے مشرقی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر اڑارہی ہیں۔
فارورڈ ایئر بیس کے دورے کے دوران، ہماری ٹیم نے لڑاکا طیارے کے عملے اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹوں کے ذریعے مقامی طور پر تیار کردہ اے ایل ایچ دھیرو مارک 3 ہیلی کاپٹر کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔
خواتین پائلٹوں نے چین کے ساتھ ایل اے سی کے قریب لڑاکا طیارے اڑائے
مشرقی کمان میں ہندوستانی فضائیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ خواتین پائلٹ اور زمینی عملے کی افسران پورے ملک میں تعینات ہیں اور دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ سیاچن گلیشیئر سیکٹر سے لے کراروناچل پردیش کے وجے نگر میں سب سے مشرقی لینڈنگ گراؤنڈ تک ہر قسم کے خطوں میں کام کرتی ہیں۔
ایک خاص بات چیتت میں، سخوئی 30 ایم کے آئی فائٹر جیٹ فلیٹ کے ہندوستان کے پہلے ویپن سسٹم آپریٹر فلائٹ لیفٹیننٹ تیجسوی نے کہا، “ہمارے پاس ایسی شاندار خواتین ہیں جنہوں نے شیشے کی چھت کو توڑا اور ہمارے لیے ملک کی خدمت کرنے کے اپنے خوابوں پر عمل کرنے کا راستہ ہموار کیا۔
انہوں نے کہا کہلڑاکا طیاروں کے بیڑے میں خواتین کا ہونا اب کوئی انوکھا تجربہ نہیں رہا۔ مرد اور خواتین سمیت ہر کوئی یکساں محنت سے کام کرتا ہے اور ٹریننگ کرتا ہے۔ ہم برابری کی بنیاد پر ہیں۔ آسمانوں اور بیس پر، ہم سب پہلے اور سب سے اہم فضائی جنگجو ہیں۔ مرد اور خواتین اس کے بعد آتا ہے۔
پہلی بار ہندوستانی فضائیہ نے خواتین کو لڑاکا دھارے میں شامل کرنے کی اجازت دی
پہلی بار ہندوستانی فضائیہ نے خواتین کو لڑاکا دھارے میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی جب تین خواتین بشمول اونی چترویدی اور بھاونا کانتھ کو فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔
بعد میں، کانتھ ایک MiG-21 میں سولو سورٹی اڑانے والے پہلی خاتون تھیں جب کہ شیوانگی سنگھ بعد میں رافیل طیاروں میں پائلٹ بن گئی۔ اے ایل ایچ دھرو مارک 3 پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ انی اوستھی اور اے نین باقاعدگی سے اپنے اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش سیکٹر پر گھنے جنگلات اور ایل اے سی کے قریب اڑاتی ہیں۔
مشرقی کمان کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ پائلٹ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور آئی اے ایف میں ہمارے لیے، وہ پہلے فضائی جنگجو ہیں جنہیں تفویض کردہ کاموں کو انجام دینے کے لیے مشینوں کو اچھی طرح سے ہینڈل کرنا پڑتا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ میں 1300 سے زیادہ خواتین افسران زمینی اور فضائی فرائض میں کام کر رہی ہیں۔ فورسز میں ‘ ا ستری شکتی’ کو مزید فروغ دینے اور اگنیور اسکیم میں خواتین کو بطور ایئر مین شامل کرنے کے امکان کے پیش نظر یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…